22

کینال روڈپر بکھرے آئل پر مٹی ڈال دی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر آئل ٹینکر سے تیل لیک ہونے پر فیصل ہسپتال سے لیکر جھال پُل انڈرپاس تک آئل بکھر گیا، ضلعی پولیس’ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈائیورشن دیکر دوسرے راستے سے ٹریفک کو گزارا’ کسی حادثہ سے بچنے کیلئے مذکورہ جگہ پر مٹی ڈال دی گئی، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ صفائی اب وہاں سے مٹی اڑا کر صفائی ستھرائی کا کام کر رہا ہے، اس موقع پر ضلعی پولیس’ سٹی ٹریفک پولیس اور FWMC نے ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے حالات کو قابو میں رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں