31

گجرات کی جیل میں فسادات ایک ڈی ایس پی زخمی

گجرات (نامہ نگار)گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل پولیس اور قیدیوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد انتشار کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک سینئر پولیس افسر زخمی ہوا جبکہ بیرکوں کو آگ لگا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جیل کے اندر سے گولیوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ قیدیوں کی جانب سے گارڈز پر پتھرا بھی کیا گیا۔گجرات ڈسٹرکٹ پولیس افسر غضنفر شاہ کے مطابق گزشتہ شام تقریبا 5 بجے جیل حکام اور قیدیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد فسادات شروع ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے قیدیوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے پتھرا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں گجرات سٹی سرکل کے ڈی ایس پی پرویز گوندل اور دیگر افسران زخمی ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں