33

گزشتہ دوماہ میں ضلعی پولیس نے 718 خطرناک اشتہاری حراست میں لے لئے ‘ CPOخالد محمود ہمدانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے کرائم کنڑول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ دو مہینوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 718خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کیاغیر قانونی اسلحہ پر470مقدمات کا اندراج اور402عدد پسٹل،18 عدد رائفلز،24 عدد بندوقیں،11 عدد کلاشنکوف، 14 عدد رپیٹرز، 04 عدد ریوالورز اور 1806 عدد گولیاں برآمد کی گئیں۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف590 مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں226.075کلوگرام چرس،10.810کلو گرام ہیروئن،17.960کلو گرام افیون اور10773لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔جوا ء مافیا کے خلاف118 مقدمات کا اندراج کرکے 118ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 60مقدمات کا اندراج کر کے 60ملزمان کو گرفتار کیاجن سے متعدد پتنگیں،کمیکل ڈوراورچرخیاں برآمد کی گئیںسٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکرائم کنٹرول کے لیے دیگر اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں