16

گلی محلوں میں قربانی کے جانورآنا شروع،منڈیوں میں خریداروں کا رش،رونقیں دوبالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی آمد آمد،جگہ جگہ قربانی کے جانورنظرآنے لگے،لوگوں کا جوش وجذبہ قابل دید،بڑے پیارسے جانوروں کوچارہ کھلانے کیساتھ ساتھ ٹھنڈا دودھ اورمشروبات پلائے جانے لگے،بچوں کا بھی خوب لگائو،قربانی کے جانوروں کے نازنخرے اٹھاتے نظرآنے لگے،تفصیل کے مطابق عیدقربان پرسنت ابراہمی ادا کرنے کیلئے لوگوں نے بڑے شوق سے جانور خریدنے کا سلسلہ تیزکردیا ہے،جن لوگوں نے قربانی کیلئے جانور خرید لئے ہیں وہ ان کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے انہیں نہانے کیساتھ ساتھ ٹھنڈے دودھ اورمشروبات سے تواضع کررہے ہیں،گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کے جگہ جگہ نظرآنے سے رونقیں بڑھ چکی ہیں اوران کوبڑے پیارسے چارہ کھلایا جارہا ہے، بوڑھے اورنوجوان قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال میں مصروف جبکہ چھوٹے بچے ان کے ناز نخرے اٹھانے کیلئے جانوروں کے آس پاس نظرآتے ہیں،عید قربان کی آمد آمد کے باعث مویشی منڈیوں میں بھی خریداروں کا رش بڑھ گیا،فیصل آباد کی ماڈل کیٹل منڈی،نیاموآنہ منڈی میں خریداروں کا رش سب سے زیادہ ہے اورشہریوں کی بڑی تعداد جہاں پرموجود خوبصورت اورقیمتی جانوروں کی خریداری میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں