سرگودھا (بیوروچیف) 15مارچ سے گندم کی خریداری کی خبریں آرہی ہیں مگر ابھی تک باردانہ کی تقسیم نہیں ہوئی نہیں لگتا کہ شمالی پنجاب میں 15مارچ سے گندم کی خریداری کا سلسلہ شروع ہوسکے البتہ جنوبی پنجاب جہاں پر گرمی وقت سے پہلے شروع ہوجاتی ہے وہاں پر 15مارچ تک گندم کی کٹائی بھی شروع ہونا اس بار مشکل لگ رہا ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ15مارچ سے گندم کی خریداری شروع ہوسکے گی ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم نے کیا انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ گندم کی خریداری جلد از جلد شروع ہو مگر یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب گندم کی کٹائی کا عمل اور باردانہ کی تقسیم ہوگی میاں محمد نسیم نے کہا کہ سرگودھا کے نئے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کو تعینات ہونے انہیں مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سبسڈی آٹے کی فراہمی کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرینگے۔
56