33

گندم کی قیمتیں کم ‘ پھر بھی آٹا مہنگا’ حکام خاموش عوام خوار

فیصل آباد ‘ لاہور (سٹاف رپورٹر ‘ بیوروچیف) وفاقی حکومت کی جانب سے وافر مقدار میں گندم کی درآمد کے بعد فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی اجناس کی منڈیوں گندم کی قیمتوں میں واضح کمی ،مگر پھر بھی چکیوں پر آٹا سستا نہ ہوسکا ،دوسری جانب چاول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔وفاقی حکومت کیجانب سے مختلف ممالک سے گندم درآمد کرنے کے بعد پنجاب بھر کی اجناس کی منڈیوں میں گندم کی قیمتیں1200 سے1400روپے تک کم ہوگئی ہے، اس کے باوجود شہر کی آٹا چکیوں پر آٹے کی قیمتیں 160 روپے فی کلوگرام سے کم نہیں ہوسکیں۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے آٹے کی قیمتیں بڑھانے والا مافیا اب گندم کے نرخ کم ہونے پر خاموش ہے ۔دوسری جانب چاول کی قیمتیں کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ سپر کائنات پرانا چاول 30 روپے بڑھکر320 سے 350 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ شہری کہتے ہیں ملکی تاریخ میں اجناس کی قیمتیں کبھی اتنی نہیں بڑھیں دیگر امور زندگی تو درکناراب کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔شہریوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے آٹے اور چاول کی قیمتیں کم کرانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں