کمالیہ’ گوجرہ ‘ چنیوٹ (نمائندگان) بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے سالانہ انتخابات ۔ مہر فتح شیر بگھیلا گروپ کا کلین سویپ ۔ جیت کی خوشی میں وکلاء کا جشن ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، مٹھائیاں تقسیم ۔ تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے ۔ جس میں صدارتی نشست کے لئے مہر فتح شیر بگھیلا ایڈووکیٹ اور مہر یٰسین درسانہ ایڈووکیٹ مدمقابل تھے ۔ پولنگ تحصیل کورٹس کمالیہ کے بار روم میں ہوئی ۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہو کر 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کا جاری رہا ۔ بارایسوسی ایشن کمالیہ کے انتخابات میں 242 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا ۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن بورڈ کے فرائض انجام دیتے ہوئے چیئرمین الیکشن بورڈ ریاض طاہر انصاری ایڈووکیٹ ، ممبران خالد عمران بگھیلا ایڈووکیٹ اور عمر دراز کھوکھر ایڈووکیٹ نے گنتی کا عمل شروع کیا ۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد چیئرمین الیکشن بورڈ ریاض طاہر انصاری ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں بارایسو سی ایشن گوجرہ اتحاد گروپ بھاری اکثریت سے جیت گیا۔الائیڈ گروپ کا الیکشن بائیکاٹ،پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،دوسرے شہروں کی طرح گوجرہ میں بھی بارایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات الیکشن چیئرمین بورڈچوہدری ناصر اقبال کہوجہ ودیگرممبران کی نگرانی میں بار روم گوجرہ میں منعقد ہواجس میں وکلاء کی جانب سے حق رائے دیہی کا عمل شروع ہو اہی تھاکہ الائیڈ گروپ کی جانب سے دھاندلی کے مبینہ الزام پر الائیڈ گروپ نے الیکشن کا بائیکاٹ کر نے کا فیصلہ کر لیا جس پر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار توقیر اشرف خان نے اس کو الیکشن سے راہ فرارقرار دیتے ہو ئے کہاکہ ہمارے گروپ کی یقینی جیت کو دیکھ کر مذکورہ گروپ نے ہار کے خوف سے بائیکاٹ کیاہے الیکشن بورڈ کی مطابق اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدرتوقیر اشرف خان نے2سوووٹ ،جنرل سیکرٹری علی کے امیدوار رضا مہالہ نے 193،نائب صدرعار ف یعقوب نے 198،فنانس سیکرٹری رانا محمد افضل نے199،جوائنٹ سیکرٹری سیدایاز اکرم نے 197ووٹ حاصل کئے۔الائیڈ گروپ کے وقاص خان مہوٹہ نے نتائیج کومسترد کر دیا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو الائنس گروپ نے میدان مار لیا ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چنیوٹ سیرائے منیر ظفر سنگرا صدر اور شاہد یعقوب چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے تینوں بارز کے الیکشن مکمل ہوگئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے منیر ظفر سنگرا 357 ووٹ حاصل کرکے صدر جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عابد امام نے 242 لیئے اسی طرح جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر شاہد یعقوب چوہدری 374 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار ظفر شاہ نے 230 ووٹ حاصل کیے شاہد یعقوب چوہدری اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں اسی طرح تحصیل بار لالیاں سے سیدفضل شاہ ایڈووکیٹ 138 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مقابل رضوان نسوآنہ ایڈووکیٹ نے 100 ووٹ حاصل کییجنرل سیکرٹری کیلییعماریاسرریحان ایڈووکیٹ نے 128 ووٹ جبکہ اکرام قریشی نے 110ووٹ حاصل کیے تحصیل بار بھوآنہ میں جاوید عمر چڈھر 119 ووٹ لیکر صدر اور شفیق الرحمن 128ووٹ لیکر جنرل سیکرٹر ی منتخب ہوگئے۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی وکلاء نے نعرے بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
41