ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) گومل یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ‘تعلیمی ادارے کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے غنڈہ گرد عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ‘ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر سہیل احمد اعظمی نے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست کیلئے گومل یونیورسٹی کو میدان بنانا انتہائی افسوس ناک بات ہے سیاسی مداخلت نا قابل برداشت عمل ہے گزشتہ روز گومل یونیورسٹی میں ہونے والی کھلی غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
43