27

گومل یونیورسٹی کو20کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار احمد سے گومل یونیورسٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں گومل یونیورسٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی خٹک ودیگر عہدیدان و ممبران موجود تھے ‘ اس موقع پر ریٹائرڈ گومل یونیورسٹی ملازمین کے وفد نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو پنشنرز کی 6ماہ سے پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے آگاہ کیااور کہا کہ پنشنرز کو اپنا بنیادی حق پنشن نہ ملنے کی وجہ سے سخت گھریلو مسائل کا سامنا ہے ‘ مہنگائی کے دور میں ہمارا گزر بسر صرف پنشن پر محیط ہے ‘ لہٰذا ہمیں فوری طور پر پنشن ادا کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں