کمالیہ(نامہ نگار)گھر پرقبضہ کرنے سے روکنے پر خاتون پر تشدد، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ جناح ٹاؤن کی رہائشی خاتون منور بی بی نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو بتایا کہ مبشر حسن نامی شخص اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اس کے گھر گھس آیا اور گھر پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرنے لگا جس پر اسے روکا تو اس نے زدوکوب کرنا شروع کردیا جس سے میرا بازو ٹوٹ گیا۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریر ی درخواست ملنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
31