47

گھوٹکی میں آپریشن ‘ 16ڈاکو ہلاک ‘ 16مغوی بازیاب

کراچی (بیوروچیف)سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے16ڈاکوئوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)اختر فاروق کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کے دوران16مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے۔ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔گھوٹکی میں ڈاکوئوں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے ایک شخص نے اپنے اغوا اور رہائی کی داستان سنائی تھی۔متاثرہ شخص نے بتایا تھا کہ ڈاکوں نے اسے 4 دن تک دریائی کچے میں رکھا اور پھر 17 دن تک ادھر ادھر منتقل کرتے رہے۔مذکورہ مغوی نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکوئوں نے رہائی کے لیے پہلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، تاہم بہت مشکل کے بعد 40 لاکھ روپے میں رہائی کے لیے آمادہ ہوئے۔واضح رہے کہ گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں کئی روز سے مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوئوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں