66

گیس لیک ہونے سے گھر میں دھماکہ ‘ باپ 5بچوں سمیت جاں بحق

کوئٹہ(نامہ نگار)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم اتحاد کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا’ جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی و لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔دھماکے میں شرف الدین اور اسکے5بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 5سے 12سال تک بتائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں