51

گیس کمپریسر اتارنے پر 2بھائیوں کا سوئی گیس کی ٹیم پر تشدد ‘ کمرے میں بند کردیا

چنیوٹ ( نامہ نگار) گیس کمپریسر استعمال کرنے والے بھائیوں کا محکمہ سوئی گیس کی چھاپہ مار ٹیم پر وحشیانہ تشدد’ اہلکاروں کو کمرہ میں بند کر کے کافی دیر تک محبوس بنائے رکھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان ثقلین اور مقدر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے فٹر اشتیاق احمد نے بتایا کہ وہ گیس کے لوڈشیڈنگ اور بعض شہریوں کی طرف سے گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف سپیشل ٹاسک پر چنیوٹ کے علاقہ محلہ عثمان آباد میں چھاپہ مارا تو ایوب بھٹی والی گلی چنیوٹ میں مشکوک گیس میٹر کی چیکنگ کی جس پر مذکورہ گھر والوں نے کمپریسر لگا رکھا تھا جسکی ویڈیو بنا کر گیس کا میٹر اتار لیا تو دونوں بھائی ثقلین’ مقدر پسران مبشر آ گئے اور عملہ کو یرغمال بناتے ہوئے کمرہ میں بند کر دیا، تاہم محلہ داروں اور اس کے دیگر ساتھیوں نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی جس پر چنیوٹ سٹی پولیس نے زیردفعہ 342، 186، 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں