16

ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں،مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی۔صوبائی محتسب اعظم سلیمان نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو سالانہ رپورٹ پیش کی۔ملاقات میں انتظامی امور اور گڈ گورننس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور ازالے کے میکانزم پر گفتگو کی گئی ۔صوبائی محتسب نے عوامی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیااور سروسز کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر شہری کی سروسز تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر منسٹرمریم اورنگزیب اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں