سرگودہا(بیوروچیف) ضلعی ہلال احمر کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ سیکریٹری اسحاق انجم، لیگل ایڈوائزر اعجاز اقبال ملک ایڈووکیٹ ، اسسٹنٹ لیگل ایڈوائزر عدیل بٹ ایڈووکیٹ ،ممبران ملک خضر حیات اعوان،ملک امیر عبداللہ ، محمد طارق طور، عمر فاروق خان، چوہدری راشد مسعود، رانا اورنگزیب ، رضوان اسلم ایڈووکیٹ اور حاجی محمد ارشد محمود نے شرکت کی۔اجلاس میں نئے ممبران کا تعارف، نئی فارمیسی کی تعمیر، ہسپتال کی کینٹین اور سائیکل سینڈ کا ٹھیکہ ، ادویات کا پیکج ، ہلال احمر کے مختلف ہسپتالوں کی لیبارٹریوں کے لیے ضروری سامان کی خریداری ، ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری ، ڈاکٹر عمر مہناس کی اگلے سکیل میں ترقی، ملازمین کی سالانہ انکریمنٹ اور دکانوں کے کرایہ سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا کیا۔
