36

ہوس اقتدار میں ٹکرائو کی حکمت عملی خطرناک نتائج لا سکتی ہے

فیصل آباد(پ ر) جماعت ا سلا می کے صوبائی نائب امیرسر د ا ر ظفرحسین خان نے کہا ہے کہ حا لا ت نے ثابت کردیا ہے کہ سیا ستد ان اس قدر اہل بھی نہیں کہ آپس کے معاملات کوبیٹھ کر حل کرسکیں۔ ا سٹیبلشمنٹ سے مدد مانگنے والے سیا ست دان ملکی مسائل حل نہیں کر سکتے ۔اپنے سیاسی مسائل خود حل نہ کرنیکی صلاحیت سے عا ر ی سیاسی قیادت نے پاکستان کو بھی دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے۔ ملکی مسائل کے حل، ترقی،امن اور خوشحالی کے لئے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے، جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر کسی کے دامن پر بددیانتی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا کوئی داغ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اقتدار کی ہوس کی وجہ سے آج ملک معاشی وسیاسی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، مزیدنئے بحرانوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی وجمہوری قیادت قومی ڈائیلاگ اورانتخابی اصلاحات کے ساتھ عام انتخابات کی طرف پیش قدمی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں