14

ہیڈ کانسٹیبل تھانہ بچیانہ کی ٹور سے واپس آنیوالی فیملی کیساتھ بدسلوکی

جڑانوالہ (نامہ نگار) مٹھی گرم نہ کرنے پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنیوالے ہیڈ کانسٹیبل تھانہ بچیانہ کا پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ٹور سے واپس آنیوالی فیملی کیساتھ ناروا سلوک، گھر کے سربراہ کو تھانہ لیجا کر 2 گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کیا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 563 گ ب کے رہائشی توقیر سردار نے سی پی او فیصل آباد کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل آر پی ایس سسٹم اڈا ظفر وال کا ڈائریکٹر ہے 8 جون 2024 کو فیملی کے ہمراہ تفریحی ٹور لاہور سے واپس آ رہا تھا کہ بگے محل سٹاپ کے قریب ناکہ لگائے ہیڈ کانسٹیبل تھانہ بچیانہ یونس نے ہمراہ 2 کس روک لیا اور سائل سے لائسنس و پسٹل چھین لیا جبکہ فیملی کیساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اپنایا اور سائل کو تھانہ لے جا کر 2 گھنٹے تک حبس بے جا رکھا مدعی کا مزید کہنا ہے کہ الزام علہیان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سراسر زیادتی کی ہے لہذا الزام علہیان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں