82

یشال کا مداحوں کو ذہنی تنائو کوسنجیدگی سے لینے کا مشورہ

”ہم کہاں کے سچے ہیں” سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ یشال شاہد نے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مداحوں کو اس بیماری کو سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دیا ہے ۔انسٹاگرام پر ایک طویل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ذہنی تناؤ سے گزرنے کے تجربے کو بیان کیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش مزاج اور دوستوں سے ملنے جلنے کی عادی تھیں لیکن انہیں علم ہی نہیں ہوا کہ وہ کب ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر تنہائی پسند ہوگئی تھیں۔انہوں نے اپنے مداحوں کو رویے میں معمولی سی تبدیلی کے پیش نظر محتاط رہنے اور ذہنی تناؤ کو سنجیدگی سے لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اگر جسم کا کوئی بھی حصہ اگر بیمار ہو جائے یا کام کرنا چھوڑ دے تو آپ پھر بھی کسی نہ کسی حد تک کام کر سکتے ہیں، مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔لیکن اگر آپ کا ذہن بیمار ہوجائے تو آپ کچھ بھی سوچنے سمجھنے کے قابل ہی نہیں رہتے ۔انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے ذہنی تناؤ کی تشخیص کی اور اپنی صحت کو ہر چیز سے اوپر رکھتے ہوئے سب کچھ چھوڑ کر اسلام آباد میں اپنے اہل خانہ کے پاس واپس چلی گئیں تاکہ بہتر محسوس کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں