36

یوٹیلیٹی سٹور پر سستے گھی کا حصول دشوار ‘ شہری خوار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مہنگائی کے توڑ کا دعوے کرنے والی حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کے فقدان کا مسئلہ حل نہ کر سکی، سٹورز پر اشیائے ضروریہ نایاب ہوچکی ہیں۔ بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی نایاب ہوگیا ہے، شہریوں کو طویل انتظار کے باوجود گھی نہیں ملتا، یوٹیلٹی سٹور گھی کا نرخ 300 روپے کلو مقرر ہے، سستا گھی کی سپلائی انتہائی محدود ہے۔یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کرنے سے شہری 300 روپے کلو والے سستے گھی سے محروم ہوگئے ہیں، درجہ دوئم ایک کلو گھی کا پیک 460 سے بڑھ کر 480 روپے کلو ہو گیا جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو ایک کلو گھی کا پیک 375 روہے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ سستے گھی کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنے کے بعد بھی کم نرخوں پر گھی میسر نہیں، غریب آدمی کے لیے تو دو وقت کی روٹی بھی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے کم نرخوں پر اشیا دستیاب ہوتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں