آئرس سسٹم کی سست روی ،ٹیکس دہندگان کو مشکلات

اسلام آباد ( بیو رو چیف )آئرس سسٹم کی سست روی کے باعث ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آن لائن پورٹل پر بار بار لاگ اِن ایرر، سسٹم ہینگ اور “ٹائم آٹ” جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں، جس سے صارفین گوشوارے بروقت جمع نہیں کر پا رہے۔تفصیلات کے مطابق فارم جمع کراتے وقت سسٹم کا فریز ہو جانا اور پراسیسنگ میں تاخیر معمول بن گئی ہے جبکہ دستاویزات اور اٹیچ منٹس اپ لوڈ کرنے میں بھی دقت پیش آ رہی ہے۔فائلنگ کی آخری تاریخ قریب آتے ہی سسٹم کی رفتار مزید سست پڑنے کا خدشہ ہے جس پر کاروباری طبقہ اور تنخواہ دار افراد خاصے پریشان ہیں۔ ریٹرنز تاخیر سے فائل ہونے پر جرمانے اور پینلٹی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ جب تک آئرس سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا جاتا اور سرورز پر لوڈ کم کرنے کے اقدامات نہیں کیے جاتے، اس طرح کے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں