55

آئی ایم ایف کی شرائط عوام کوزندہ درگورکردے گی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا معیشت پر فوکس لائق حسین ہے۔ انھوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد آئی ایم ایف سے مزاکرات کے آغاز، معاشی بہتری کے لئے ایکشن پلان بنانے، سرمایہ کاری میں اضافہ، تاجروں کے مسائل کے حل ایف بی آر میں شفافیت، نا کام سرکاری کمپنیوں کو بیچنے ، بجلی و گیس کے شعبہ میں اصلاحات، غیر ضروری محکموں کے خاتمہ، ایس آئی ایف سی کو مزید با اختیار بنانے اور عوام کو ریلیف دینے سمیت متعدد احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعظم کے احکامات سے انکی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے جو مایوس عوام کیلئے امید کی کرن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں