اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سات ارب ڈالرز سے زائد کے توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے چوتھے جائزے اور ایک ارب چالیس کروڑڈالرزکے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات ستمبر میں متوقع ہیں۔ دونوں پروگراموں کے تحت بیک وقت جائزہ مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں گذشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی جنوری تا جون دو ہزار چھبیس کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا۔




