آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پولیس سپورٹس بورڈ کا اجلاس

لاہور (بیورو چیف)صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ/ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکر یم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں پولیس ایتھلیٹس اور کھلاڑیو ں کی کارکردگی، فٹنس، ٹریننگ، ویلفیئر اور میڈیکل سہولیات سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان پولیس سپور ٹس بورڈ کی تشکیل نو اور پولیس اتھلیٹس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ چیف سپورٹس آفیسر/ آر پی او شیخوپور ہ اطہر اسماعیل امجد نے پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے اغراض و مقاصد، اہداف اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ صوبائی پولیس آرگنائزیشنز کے درمیان سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں