فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیرطریقت امیر شریعت غوث زماں عالمی مبلغ اسلام شیخ المشائخ الحاج حضور عابد سرکار کا عرس مبارک 29مارچ بروز اتوار صبح 9بجے بمقام دربار اﷲ ہو نزد جہانگیر موڑ ڈجکوٹ میں ہو گا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزاد ہ لیاقت حسین سرکار کریں گے۔ صاحبزادہ نوید مصطفےٰ عابدی محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کریں گے اور جلوسوں کی قیادت صاحبزادہ بابا حسنین عابدی کریں گے۔ محفل پاک میں نعت خواں حضرات نعت خوانی کریں گے اور علماء کرام حضور نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔ تمام دوست احباب کو شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اور اپنے دلوں کو ذکر الٰہی سے روشن کریں۔ صاحبزادہ حسن نوید اور صاحبزادہ حماد لیاقت انتظامات کی نگرانی کریں گے، لنگر کا وسیع انتظام ہے۔




