آبنائے ہرمز کی بندش،روس کو یومیہ150ملین ڈالر اضافی آمدنی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقِ وسطی میں جنگی صورت حال اور آبنائیہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہورہی ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور بھارت اور چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئی ہیں۔برطانوی جریدے نے بتایا کہ مشرقِ وسطی میں جنگی صورت حال اور آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہورہی ہے۔برطانوی جرید کے مطابق تیل برآمدات پر ٹیکس سے روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر غیر متوقع فائدہ ہو رہا ہے، قیمتیں برقرار رہیں تو مارچ میں روس کو 3.3 سے 4.9 ارب ڈالر اضافی آمدن ہوسکتی ہے۔ بھارت کی روسی تیل درآمدات 1.5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں اور ان میں ایک ماہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں