38

آج پھر بارش کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ہلکی سے متعدل بارش کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے وارننگ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے امریکی موسمیاتی نشریاتی ادارے دی ویدر چینل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ایک بیان میں این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس نے بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی سیلاب، اور پہاڑی طوفانوں کے علاوہ ژالہ باری کے خطرے کی نشاندہی کی ہے جس سے املاک فصلوں اور پودوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں