کوئٹہ /حیدرآباد /اسلام آباد (بیوروچیف) آج سندھ ، پنجاب، بلوچستان کے بعض علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 53ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔




