آج کے پرفتن دور میں صوفی ازم کو عام کرنیکی ضرورت ہے،سید حسن مجتبیٰ ترمذی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ادارہ جامعتہ القرآن پروگرامز کا مشن فرقہ بندی کی شدت کو کم کرنا اور ایک دوسرے کے فروحی اختلاف میں احترام،عقیدہ توحید کی تربیت انبیا ء کرام، اہل بیت اطہار،صحابہ کرام و ازواج کرام سے محبت و عقیدت کو عام کرنا ہے’ان خیالات کا اظہار ادارہ جامعتہ القرآن پروگرامز میں کاروان اتحاد اہلسنت کے حوالہ سے بانی کاروان اتحاد اہلسنت پاکستان علامہ سید حسن مجتبیٰ ترمذی اور روح رواں علامہ شفقت حیدری نے اجلاس کے دوران کیا’ اجلاس میں علامہ شفقت علی حیدری نے مجاہد ملت پیر سید حسن مجتبیٰ ترمذی کی قیادت میں کاروان اتحاد اہلسنت پاکستان کے قیام کا اعلان کیا’ اس کاروان کا مقصد عوام اور اہل سنت میں تذبذب کو ختم کرنا’ معاشرے میں عوام الناس کی تربیت میں اہم اہداف ہیں’ اس کے ساتھ ساتھ قیام امن، مذہبی منافرت کا خاتمہ، افواج پاکستان کی محبت و دیگر اداروں کا احترام، غربت بے روز گاری کا خاتمہ،سیاسی طورپر عوام الناس کا مذہبی نفرت کا خاتمہ ہے ‘ انہوں نے صوفیا کرام کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات کی روشنی میں اس وقت امت مسلمہ کی رہنمائی اور قران وحدیث کو صوفیا کرام کی تعلیمات روشنی میں بیان کرنا ہے، آج کی پرفتن دور میں صوفی ازم کو عام کرنے کی ضرورت ہے’ صوفی ازم کا کام امت کو فرقہ بندی سے پاک کر کے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑوانا ہے اور اس کی شناخت کروانا ہے اور انشا اللہ کاروان اہل سنت پاکستان اس مشن کو عام کرے گی اور اس مہک کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس کی خوشبوں کومحسوس کیا جائے گا۔ فیصل آباد سے جید علما کرام، پیر سید سمیع الحسن، صوفی محمد امجدقادری، علامہ اسحاق سیالوی،علامہ کامران نعیمی پیر سید علی حیدر،علامہ جاوید قادری، علامہ محمدحسن شفقت و دیگر نے کاروان اتحاد اہل سنت پاکستان کاحصہ بننے کا اعلان کیا آزاد کشمیر سے علامہ پیر سید حضر حسین گردیزی، لاہور سے علامہ پیر ضیا المصطفی، علامہ محمد آصف قادری، اسلام آباد سے ڈاکٹر عزیز حیدر، چکوال سے قاری محمد منیر قادری،خیبر بختونخواہ ضلع ایبٹ آباد سے علامہ پیر سید عظمت علی ترمذی، کوٹ مٹھن شریف سے خواجہ محمد عامر کوریجہ،بچیکی ضلع ننکانہ سے علامہ ضیا السلام قمر، گوجرہ سے علامہ پیر سید عمیر شاہ، کلر گہار سے علامہ محمد یوسف، ضلع ناروال سے زیشان قادری، چنیوٹ سے حافظ سید محمد کبیر الحسن شاہ، تاندلہ سے حافظ محمد مظہر پیر سید ظہورلحسن قریشی،پیر سید حسنین شاہ قریشی، پیر سید شمس شاہ قریشی،پیر سید انورا شاہ قریشی، علامہ محمد تصور علی پو ر چٹھہ (انگلینڈ)’ مفتی محمد حبیب الرحمن جلابی (شام) نے کاروان اتحاد اہلسنت پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور انشا اللہ پاکستان کے اور بہت بڑے نام رابطہ میں ہیں اور بہت جلد ان کو بھی کاروان اتحاد اہل سنت پاکستان کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں