آرمی کے محمد گلزار عرف گلو بٹ رستم پاکستان بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں زور آزمائی کیلئے میدان سجا ، جہاں روایتی کشتی کے دنگل میں طاقت، مہارت اور جذبے کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا ،،داو پیچ اور جیتنے کا جزبہ لیے رستمِ پاکستان کا ٹائٹل گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد گلزار المعروف گلو بٹ پہلوان نے جیت لیا ۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام فیصل آباد کے علاقے نور پور فٹبال اسٹیڈیم میں رستمِ پاکستان کا شاندار فائنل دنگل منعقد ہوا، جہاں ملک بھر سے نامور پہلوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔فائنل مقابلہ گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے آرمی کے محمد گلزار گلو بٹ اور واپڈا کے محمد عدنان ٹیراں والا پہلوان کے درمیان ہوا، جس میں گلو بٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے حریف کو چت کر کے رستمِ پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے حقدار ٹھہرے ۔فائنل سے قبل دنگل میں بیس سے زائد دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو ملے، جنہوں نے شائقینِ کشتی کو خوب محظوظ کیا۔مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی، جبکہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال احمد بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب میں صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن چوہدری ارشد ستار اولکھ، جنرل سیکرٹری پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن انعام بٹ ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے ایونٹ کو سراہا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔چوہدری ارشد ستار اولکھ اکھاڑے میں دنگل سجا تماشائیوں نے باڑ کے پار بیٹھ کر خوب مقابلوں کو انجوائے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں