آر پی او فیصل آباد کی تھانہ ستیانہ کی فارمل انسپکشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ ستیانہ کی فارمل انسپکشن،آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن ستیانہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ،تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی اور تھانہ میں SIPsکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی زیر صدارت تھانہ ستیانہ میں جڑانوالہ ڈویژن کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ایس پی جڑانوالہ ڈویژن بختیار احمد،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز جڑانوالہ ڈویژن نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ جڑانوالہ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح کا جائزہ لیا گیا،زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی چیک کی گئی کرائم کی روک تھام کیلئے بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ آر پی او ذیشان اصغر نے کہا کہ مویشی چوروں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیاں کی جائیں اور مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے۔جبکہ پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لاتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں