آسمان پر بیک وقت 2سورج نمودار

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) آسمان پر بیک وقت دوسورج کے نمودار ہونے کا منفرد منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔روس کے جزیرے سخالین میں ایک ہی وقت میں غیر معمولی طور پر دو سورج نمودار ہوتے دکھائے دیے’شہریوں نے دلفریب منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ ماہرین کے مطابق یہ دو سورج نہیں بلکہ روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے تھے جس کی وجہ سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا نظر آیا ہے۔روس کے جزیرے سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنیکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس منظر کو ‘سن ڈوگ کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں