آشنا کیساتھ شادی کی خواہشمند خاتون نے خاوند کو قتل کروادیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس نے موبائل ڈیٹا کے ذریعے خاوند کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے والی قاتلہ بیوی اور اسکے آشنا کو گرفتار کرکے آلہ قتل و موبائل فون برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں چک نمبر 26گ ب کی رہائشی صفیہ بی بی نے15پر کال کی کہ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اسکے شوہر مصطفی ولد محمد ساکن دیپالپور اوکاڑہ حال مقیم چک نمبر 26گ ب کو قتل کر دیا ہے اور نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں اطلاع پر ایس پی ٹائون جڑانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے مقتول کے بھائی یونس کی مدعیت میں قتل و ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا،سی پی او فیصل آباد نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ایس پی ٹائون کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ گلفام غازی،ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آفتاب احمد اور انچارج انوسٹی گیشن عدنان مرزا نے قتل کے چند گھنٹوں بعد موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے مقتول کی بیوی صفیہ بی بی سے تفتیش کی جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے آشنا عبداللہ کیساتھ ملکر اسے قتل کیا اور جرم کو چھپانے کیلئے ڈکیتی کا رنگ دیا پولیس نے خاوند کے قتل میں ملوث بیوی اور اسکے آشنا کو حراست میں لیکر آلہ قتل پسٹل و موبائل فون برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق صفیہ بی بی اپنے ہمسایہ آشنا کیساتھ شادی کرنا چاہتی تھی اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں