فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آل واپڈا انٹریونٹ کبڈی(ایشین)سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گرائونڈ عبداللہ پور میں جاری ہے۔ گذشتہ روز دو میچ کھیلے گئے جن کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن محمد سرور رانا تھا۔ دیگر مہمان گرامی میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر، بورڈ ڈائریکٹرز افتخار انصاری، نعمان خالد اور راجہ امیرحمزہ شامل تھے۔ پہلے میچ میں میپکو (ملتان)کی ٹیم نے فیسکو (فیصل آباد)کو 40 کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لیسکو(لاہور)نے گیپکو (گوجرانوالہ)کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 40کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے ہرایا۔ آج دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا یچ میپکو اور لیسکو کے درمیان جبکہ دوسرا میچ فیسکو اور گیپکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔
