آمنہ شگری نے7027 میٹر بلندچوٹی سر کر لی

شگر (سپورٹس نیوز) شگر کی نوجوان کوہ پیما آمنہ شگری نے 7027میٹر بلند سپانٹک چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، یہ کامیابی انہوں نے اپنے ساتھی کوہ پیما محبوب علی کے ہمراہ حاصل کی۔چوٹی پر پہنچ کر آمنہ شگری نے قومی پرچم سبز ہلالی کو لہرا کر ملک کا نام روشن کیا۔ اس کے ساتھ ہی آمنہ شگری شگر کی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں جنہوں نے سات ہزار میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کیا ہے۔قبل ازیں آمنہ شگری نے 6000میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے اور وہ ٹو ایکسپڈیشن ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔آمنہ شگری نے کہا ہے کہ میری یہ کامیابی میں پاکستان کے نام وقف کرتی ہوں، اور میرا خواب ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے بلند چوٹی، مائونٹ ٹو، پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں