آن لائن سسٹم میں پچیدگیاں،شہری ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے دربدر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یونین کونسلز میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا حصول نا ممکن ہو گیا ہے۔ فیصل آباد میں نادرا کے مطابق فوت شدگان کے 2000کے قریب شناختی کارڈذ ایکٹیو ہیں۔ اب نادرا اور یونین کونسل عملہ کے درمیان آن لائن سسٹم میں پیچیدگی کے باعث یونین کونسل کے آن لائن سسٹم سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک نادرا شناختی کارڈز کینسل نہیں کرتا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا حصول نا ممکن ہے۔ دوسری جانب نادرا حکام کا موقف ہے کہ شناختی کارڈذ کو کینسل کرنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ضروری ہے، عوام پچھلے پندرہ روز سے یونین کونسل اور نادرا آفس کے درمیان فٹ بال بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں