آٹھ روز قبل ہونیوالے اندھے قتل کامعمہ حل،قاتلہ بیوی سمیت2ملزمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر نے 8دن قبل قتل ہونیوالے خاوند کی قاتلہ بیوی سمیت 2ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، پکڑے جانیوالا ملزم شعبان مقتول شیراز کا کزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15جنوری 2026 کی شب جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دیہہ ہذا ہی کے رہائشی تاجر شیراز کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی حسنین کی مدعیت میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر کھوکھر نے انچارج انوسٹیگیشن نواز بھٹی کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شوائد اکھٹے کئے اور دوران تفتیش شک کی بنا پر مقتول کی بیوی وردا شیراز کو شامل تفتیش کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیور مقتول کے کزن شعبان کیساتھ ملکر قتل کا پلان بنایا اور قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا پولیس تھانہ صدر نے مقتول کی بیوی کے انکشاف پر قتل میں ملوث مرکزی ملزم شعبان کو بھی حراست میں لیکر مزید تفیش کا آغاز کر دیا ہے پولیس کے مطابق مقتول 2 بچوں کا باپ تھا اور اسکی بیوی نے مبینہ طور پر اپنے دیور کیساتھ ساز باز ہو کر اسے قتل کروایا ہے اندھے قتل میں ملوث قاتلہ بیوی اور اسکے ساتھی کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس تھانہ صدر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں