آٹے کی سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق برقرار

لاہور( بیو رو چیف )آٹے کی سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق برقرار ہے جس سے عوام شدید پریشان ہیں ۔محکمہ خوراک کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 98روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں یہ 140روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح فائن آٹے کی سرکاری قیمت 104 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے مگر ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں میں استحکام اور مثر نگرانی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں