3

آٹے کے نرخوں میں اضافہ پر تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116میاں ریاض الحق نے کہا ہے کہ شہر میں آٹے کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ باعث تشویش ہے۔ عوام گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں اور نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی چکی میں پس رہے ہیں ان کی چیخ و پکار سننے اور زخموں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں۔ آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں کئی گنا زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور گرانفروشی کے باعث عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند یوم بعد مادر مضان المبارک کا آغاز ہونے جارہا ہے، لہذا حکومت فوری طور پر اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں