آپریشن خوارج کے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیے

فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے جنوبی وزیرستان کرم میں دہشتگردی کی پہ درپے وارداتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ وہاں پر آپریشن کو بلا تفریق و امتیاز خوارج کے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیے کیونکہ دہشتگردوں کو کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان بلو چستا ن بھر میں اور خصوصا کرم پارا چنار میں غیر ملکی اسلحہ و دہشتگردوں کی موجودگی پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہاں پر سخت ترین کارروائی کر کے ملک و اسلام دشمن عناصر کے آلہ کار بننے والے ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں خوارج کو سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں