اتفاق سے فیصلے کئے جائیں تو پاکستان مستحکم ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ نفرت اور فساد کی سیاست خطرناک ہے ہم دشمن کی بجائے آ پس میں لڑرہے ہیں- صوبو ں کے درمیان نفرت بڑھ رہی ہے اورپنجاب کو نفرت کامرکزبنادیاگیاہے فیصلے کسی اورجگہ ہوتے ہیں اور گالیاں پنجابیوں کو نکالی جاتی ہیں-ہمیں مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھنا چاہیے ایسے حالات میں میاں نوازشریف کواپنا کرداراداکرنا چاہئے ان کاکہناتھاکہ 2018 میں جس طرح سیاسی تناہوا آ ج بھی اسی طرح ہورہاہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں اتفاق اوراتحادسے فیصلے کئے جائیں تو پاکستان ہرسطح پر مستحکم ہوگا-انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی ترقی اور عوام کی بہتری کے لیے عملی طور پر بہترکام کررہی ہیں مگراس کے باوجودلوگوں کا باہرجاناسوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں