اتھرے ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار،مزاحمت پر نوجوان لہولہان

گوجرہ(نامہ نگار)اتھرے ڈاکوئوں نے دو مختلف وارداتوں میں شہر یوںسے مال وزر چھین لیا۔ لوٹ مار کے دوران مذاحمت پر ایک شہری کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔زخمی کو سول ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ ہائوسنگ کالونی چمنی پیر روڈ گوجرہ کا50سالہ محمد شاہداقبال اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ ڈجکوٹ روڈ پر واک کر رہاتھاکہ اس دوران آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ان کو گن پوائنٹ پر روک لیااور ان سے55ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لئے جبکہ مذاحمت کر نے پر محمد شاہد اقبال پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔علاوہ ازیں چک نمبر368ج ب کا محمد عامراپنی موٹر سائیکل نمبر8436اے زیڈ آر پر سوار ہو کرگائوں واپس جا رہاتھاکہ اس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے موٹرسائیکل اور60ہزارروپے نقدی چھین لئے اورڈاکو کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ گوجرہ میں ڈاکوئوںنے اودھم مچا رکھاہے جوآئے روز شہریوں سے مال وزر چھین کر فرارہو جاتے ہیں جبکہ پولیس وارداتوں کو کنٹرول کر نے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے تحصیل گوجرہ کے شہریوں کوتحفظ فراہم کر نے اور جرائم پیشہ عناصرکوقابو کر نے اور فرض شناس پولیس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں