87

اتھرے ڈاکوئوں کی اہل خانہ پر فائرنگ ، 1بھائی قتل دوسرا لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلح ڈاکوئوں کا چک نمبر 419 گ ب میں ایک گھر پر دھاوا’ اہلخانہ کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، ایک بھائی جاں بحق’ دوسرا شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 419 گ ب میں چھ مسلح ڈاکوئوں کا گروہ اقبال کے گھر داخل ہو گیا اور اہلخانہ کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے اقبال موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہے، مسلح ڈاکوئوں کا گروہ موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے ناکہ بندی کر کے ان کی تلاش شروع کر دی لیکن ابھی تک ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں