گوجرہ(نامہ نگار)سٹی پولیس نے دوران گشت دوافراد کو قابو کر کے بھاری مقدار میںشراب اور چرس برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کی گشت پر مامورپولیس پارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ نئی منڈی کاعدیل فروخت کی غرض سے شراب لے کر عید گاہ کے قریب موجودہے جس پر پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے اسے گرفتار کر کے شراب برآمدکر لی جبکہ پولیس نے مخبری ہو نے پر نیو پلاٹ کے اعجاز کو قابوکرکے اس کے قبضہ سے1310گرام چرس برآمد کر لی۔ اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیاہے۔




