ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرا ظہار تشویش

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق وفا قی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹوآج ملک کی حقیقی آواز ہیں ادویات اور اشیائے خوردونو ش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فہ عوام کا معاشی قتل عام کرنے کے مترادف ہے چیئر مین بلاول بھٹو آج ملک کی حقیقی آواز ہیں شہید بی بی کے نور نظر چیئر مین بلاول بھٹو سامراجی جمہوریت دشمن قوتوں کے خلاف ملک وقوم کی بقا کے لیے پیپلز پارٹی کی میراث کو آگے بڑھا رہے ہیں۔جب بھی وطن عزیز میں جمہوری عمل بہتر ہونے لگا تو سامراجی،استعماری پٹھوں نے شخصی فوجی آمریت کا سہارا لیکر وطن عزیز کو غیر مستحکم کیا ہے۔1977کے بعد اب تک پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریتی ووٹ ملنے کے باوجود اقتدار سے محروم کیا جاتا رہا ملک اصغر علی قیصر نے کہا کہ میرے نوجوانو !آج دیکھو ملک میں نام نہاد تبدیلی لانے واالوں نے ملک کے ساتھ کیسا کھلواڑ کیا ہے ۔ شہدائے کربلا ، قائد عوام شہیدبھٹو بے نظیر اور حاضرین کے مرحومین سمیت امت محمدیہ ۖکے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے علاوہ چیئر مین بلاول بھٹو کی لمبی عمر اور مرد حر آصف علی زرداری کی صحت کے لیے بھی خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں