ادویات کی عدم فراہمی MS ٹی ایچ کیوبھوآنہ معطل

چنیوٹ (نامہ نگار) سیکرٹری صحت نے مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی سمیت مختلف شکایات کی بنا پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شگفتہ ظہور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ایم ایس ڈاکٹر شگفتہ ظہور کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔ مریضوں کو ادویات نہ دینے کی شکایات عام ہیں۔ جس پر مذکورہ ایم ایس کو معطل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں