1

ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

چنیوٹ (نامہ نگار) چنیوٹ ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست ہی دوست کا دشمن بن گیا سنوکر کلب میں لڑائی کے دوران گیند مار کر نوجوان قتل کردیا گیا۔ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے چاہ متو والا میں پیش آیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا’ چنیوٹ ادھار کی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا سنوکر کلب میں لڑائی کے دوران سر میں گیند لگنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا’ 5ہزار روپے واپس مانگنے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ چاہ متو والا میں پیش آیا مقدمہ درج کر لیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے متن مقدمہ کیمطابق محمد وقار نے اپنے دوست اسامہ کو پانچ ہزار روپے ادھار دئیے ادھار کی رقم واپس مانگنے پر اسامہ نے ساتھیوں کیساتھ ملکر سنوکر کی گیند سے تشدد کیا محمد وقار کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں