لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیدار نے ساتھی اداکارہ ریشم پر دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے کا سنگین الزام عائد کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ریشم حقیقی زندگی میں منفی کردار کی عکاسی کرتی ہیں اور کئی لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا سبب بنی ہیں۔ماضی کی معروف رقاصہ و اداکارہ دیدار نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا ۔




