اراضی واگزار کرانے کے دوران پیرافورس پر حملہ کرنیوالے5ملزمان گرفتار

ساہیوال( بیورو چیف) نو احی چک 112 نوایل میں پیرا فورس کی ٹیم پر قبضہ مافیا کا حملہ تین کنال نو مرلے پلاٹ زرعی زمین واگزار کر انے پر مزا حمت کے دوران سرکاری گاڑی تباہ ،سار جنٹ حبیب پر تشد د،وردی پھاڑ ڈالی ،مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کلکٹرکے حکم پر 24 مارچ کو پیرا فورس آفیسر ذیشان احمد سرکاری گاڑی نمبر 515 ای ایس میں آبادی خان چک 112 نو ایل بڈھ ڈھکو پہنچے تو قبضہ مافیا کے محمد ذاکر ،حاجی محمد، محمد شریف، انجم نا ہید خاتون، خالد جاوید ، حسن ، خدا یار اور نواز سمیت 8ملزموں نے سرکاری گاڑی پر دھاوا بول دیا ڈنڈے برسائے گاڑی کے شیشے وغیرہ توڑ تباہ کر دیے سارجنٹ حبیب پر تشدد کر کے وردی پھاڑ دی، صورتحال کنڑول کر نے کے لیے 15 پر کال کے بعد پولیس آگئی تو پولیس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے ذیشان احمد پیر ا فورس آفیسر کی مد عیت میں مقدمہ ملزموں کیخلاف 353,506,186 149,148,427, ت پ درج کر کے ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں