13

ارسلان،رضوان کیخلاف منشیات فروشی کے مقدمات جھوٹے ہیں

ماموں کانجن(نامہ نگار)منشیات فروشی کے الزام میں جیل بھجوائے ارسلان اور رضوان کیخلا ف درج مقدمات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، درجنو ں افراد نے میڈیا کی موجودگی میں کلمہ پڑھ کے انکی بیگناہی کاحلف دیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے،اس سلسلہ میں سابق ایم این اے میاں علی گوہرخاں بلوچ اور میاں اعجاز سنوری کی قیادت میں ایک وفد آ پی او فیصل آبادسے ملاقات بھی کریگا، تفصیلا ت کے مطابق غوثیہ کالونی کے مین بازار میں شہریوں نے ایک کٹھ کیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیت میاں اعجاز سنوری اور میڈیا نمائندوں کو بطور خاص مدعو کیا شہریوں نے لزام لگایا کہ مقامی پولیس نے دو نوجوانوں ارسلان اور رضوان کے خلاف منشیات برآمدگی کے من گھڑت مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھجوا دیا ہے جبکہ وہ منشیات فروش نہیں ہیں جس پر میاں اعجاز سنوری نے کہا کہ وہ انکی بیگناہی کا قرآن پر حلف دیگر انہیں اعتماد میں لیں تو مدد کرسکوں گا جس پر وہاں موجود تمام درجنوں افراد نے کلمہ پڑھ کر باآواز بلند قسم اٹھائی کہ مذکورہ دونوں نوجوان بیگناہ ہیں اور انہیں متعدد افراد کی موجودگی میں یہ کہہ کر پکڑاکہ وہ موبائل چوری میں مطلوب ہیں بعد میں ان پر منشیات برآمدگی کے مقدمات درج کرکے جیل بھجوادیا جبکہ پکڑے جانے کے وقت دونوں نوجوانوں سے ایک رتی بھی چرس یادیگر منشیات برآمد نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں