اساتذہ تنظیموں نے پنجاب کا بجٹ مستردکردیا،احتجاج کی تیاریاں

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) وفاق اور پنجاب کے ملازمین میں تفریق کے باعث اساتذہ تنظیموں نے پنجاب کا بجٹ مسترد کر دیا، احتجاج کی تیاریا ں شروع۔تفصیلات مطابق پنجاب کے بجٹ میں اساتذہ کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس نہ ملنے اور وفاق میں موجود اساتذہ کو الائونس ملنے کے ا علا ن نے اساتذہ کو مایوس کر دیا اور پنجاب کے بجٹ کو مسترد کر کے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم بٹ،رانا شاہد مقرب، حافظ نجف،مرزا ذوالفقار،چوہدری نواز گجر،علی اویس ورک ،میاں طاہر،میاں رضوان شفیق، طارق سندھو،زاہد رشید بسرا،رانا شاہد ،رانا محمد اشفاق ،یاسر عرفات و دیگر کہنا ہے کہ پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہاہے وفاق اور پنجاب کے سرکاری ملازمین میں تفریق ختم ہونی چاہیے، ایک ریاست دو دستور ہمیں منظور نہیں ہے پارلیمنٹ ارکان کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ غیر ضروری ہے لیکن پھر بھی خوشی سے کر دیا جا تا ہے لیکن جب سرکاری ملازمین کی باری آتی ہے تو حکومت خزانہ خالی کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیتی ہے طوفانی مہنگائی میں گزارہ کرنا مشکل ہو چکا ہے اساتذہ اپنا جائز حق بھی نہ مانگے کئی بار وعدے کئے گئے لیکن حکومت وعدہ وفا نہیں کر تی جبکہ سرکاری ملازمین نے مشکل وقت میں ہمیشہ قربانیاںدی ہیں جن کو فراموش کر دیا جاتا ہے۔ ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے اور 30فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس کا اعلان کرے، اساتذہ کو احتجاج کرنے پہ مجبور نہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں